ٹنڈو حیدرگائوں میں آتشزدگی4گھروں کا سامان خاکستر

کھانا پکانے کے دوران چنگاری سے آگ پھیلی،متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

کھانا پکانے کے دوران چنگاری سے آگ پھیلی،متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور۔ فوٹو: فائل

ٹندوحیدر کے قریب گائوں میں آتشزدگی نے4گھروں کو جلا کر خاکستر کر دیا،گندم سمیت قیمتی سامان خاکستر۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو حیدر کے قریب گائوں عمر پنہور میں گھر پر کھانا پکاتے ہوئے چنگاری سے قریب رکھی لکڑیوں،گھاس پھونس نے آگ پکڑ لی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عظیم پنہور،پوڑھو پنہور،بالادی پنہور اور محسن پنہور کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود سامان گندم،بستر،قیمتی فرنیچر سمیت مویشی وغیرہ بھی جل کر راکھ ہوگئے۔




فوری اطلاع پراو جی ڈی سی ایل ٹنڈو عالم مری آئل فیلڈ کی فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے آگئے مگر حکومتی شخصیت یا انتخابات لڑنے والے امیدوار جائے وقوع پر نہیں پہنچے۔
Load Next Story