سانگھڑعدالتی حکم پر نجی جیل سے 15ہاری بازیاب

جبری مشقت کے خلاف درخواست پر کارروائی، آزاد زندگی گزارنے کی اجازت.

جبری مشقت کے خلاف درخواست پر کارروائی، آزاد زندگی گزارنے کی اجازت. فوٹو : فائل

عدالت کے حکم پر شہداد پور پولیس کا زمیندار کی نجی جیل پرچھاپہ،15ہاری بازیاب کر لیے۔

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سانگھڑ کی عدالت میں رحیموں بھیل نے درخواست دائر کی کہ تعلقہ شہداد پور کے نواحی گائوں کامل لغاری میں زمیندار افضل میمن نے اپنی نجی جیل میںمیرے خاندان کے افراد کو قید کر رکھا ہے اور ان سے بلا معاوضہ جبری مشقت لی جارہی ہے جس پر عدالت نے شہداد پور پولیس کو ہاریوں کی بازیابی کا حکم دیا۔




پولیس نے زمیندارکی نجی جیل پر چھاپہ مار کر 15 ہاریوں کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں پر عدالت نے انھیں آزادانہ زندگی گزارنے کی اجازت دیدی ۔بازیاب ہونے والے ہاریوں میں کرشن، سادو، منجی، چنوں،دھرن،لچھن شامل ہیں جنھوں نے بتایا کہ زمیندار ایک برس سے جبری مشقت لے رہا تھا اورمعاوضہ دینے کے بجائے انھیں3لاکھ روپے کا مقروض بنادیا جس پر تنگ آکر عدالت کو درخواست دی۔
Load Next Story