خاتون کو اغوا کی کوشش کیخلاف بھیل برادری کا مظاہرہ

ملزمان نے خاتون کے پہنے ہوئے زیورات،5ہزار روپے بھی چھین لیے،انصاف دلانے کا مطالبہ.

ملزمان نے خاتون کے پہنے ہوئے زیورات،5ہزار روپے بھی چھین لیے،انصاف دلانے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کیخلاف بھیل برادری کے افراد نے بھیل سجاگ اتحاد کے صدر ڈاڑھوں مستانہ،شارب بھیل،گلاب بھیل،بھبھرو بھیل،راجو اور چنوں بھیل کے ہمراہ نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نعمان امین اور نائب صدر شہزاد رفیق نے یکجہتی کے طورپر احتجاج میں شرکت کی۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ شریمتی تاری اپنے رشتے دار کڑیو گھنور سے تعزیت کے بعد واپس کنری آرہی تھی کہ سامارو اور کنری کے درمیان3موٹرسائیکل سوارمسلح افراد نواز علی نوحانی،لاکھو نوحانی،یوسف نوحانی،ابراہیم نوحانی،مراد علی نوحانی اور محمد رحیم نوحانی نے خاتون کوکوسٹر سے زبردستی اتار کر اغوا کرنے کی کوشش کی۔




مزاحمت پر ملزمان فرار ہوگئے اور خاتون کے پہنے ہوئے زیور،ایک کلو چاندی،2تولہ سونا اور5ہزار روپے بھی چھین کر لے گئے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے انھیں انصاف دلایا جائے۔
Load Next Story