ادا شرما کی نئی فلم مکمل ریلیز کی تیاریاں تشہیری مہم شروع ہوگئی
11مئی 1989 کو کیرالہ میں پیدا ہو ئیں ،فلمی کیرئیر کا آغاز 2008 میں کیا پہلی ہندی فلم ’’1920‘‘نے باکس آفس پر دھوم مچادی
نئی کامیڈی فلم میں لیڈی لیڈنگ کردار ملا، سنجے دت اور جوہی چاولہ کیساتھ کام کرکے خوشی ہوئی،23 سالہ بالی وڈ اداکارہ فوٹو: فائل
بالی وڈ اداکارہ اداشرما کی نئی کامیڈی فلم''ہم ہیں راہی کار کے ''کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں لیڈنگ لیڈی رول ملا ہے ۔ کامیڈی اور ایکشن فلم میں سنجے دت اور جوہی چاولہ نے بھی اہم کردار نبھایا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ پہلے جو کردار نبھائے وہ مختصر تھے ان میں ساؤتھ کی کچھ فلموں میں مکمل کام کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ کامیڈی کردار کے لیے ایک مخصوص انداز اور شخصیت کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور فلم میں بھرپور کامیڈی سے شائقین کو لطف اندوز کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سنجے دت نے عمدہ پرفارم کیا ہے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس فلم میں ایک نیا چہرہ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ دیوگول کو انتہائی اہم ٹاسک دیا گیا ہے جس کو انھوں نے بڑی محنت اور فہم سے پورا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ہدایتکار جیوتن گول کی اس فلم کی کہانی جاندار ہے۔ انوپم کھیر کی پرفارمنس بھی یادگار ہے ۔واضح رہے کہ فلم کی تکمیل کے ساتھ ہی اس کی تشہیری مہم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔چنکی پانڈے کو فلم میں ایک مختلف انداز میں دیکھا جاسکے گا ۔فلم کو رواں سال مئی میں سینماگھروں کی زینت بنائے جانے کا پلان بنایا گیا تھا تاہم اسے اب جولائی تک کی تاریخ بھی دی جاسکتی ہے۔
ابھی اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔ یہ فلم ممبئی سے پونے کا نیوایئر نائٹ کے لیے سفر کرنے والے دو دوستوں کی کہانی ہے جو جوڑوں میں تبدیل ہوکر چار ہوجاتے ہیں اور دونوں جوڑوں کو پیار ہوجاتا ہے ،ایک یادگار سفر کی کہانی ہے جو زندگی کا نیا رخ اختیار کرلیتی ہے اس میں مزاح اور شرارتیں ہیں اور واقعاتی حسن بھی کہانی کو چارچاند لگادیتا ہے ۔فلم کی پوری ٹیم نے بڑی محنت اور لگن سے کام کرکے فلم کی تکمیل میں اہم کردار نبھایا ہے۔ ادھر اداکارہ ادا شرما کا کہنا ہے کہ چہروں پر مسکراہٹیں لانے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے اور یہ کام کوئی آسان نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنیوالی فلموں میں بھی اہم کردار ملے ہیں۔
رواں سال مزید دو فلمیں مکمل ہوکر سینماگھروں کی زینت بنائی جائیں گی ۔ان میں ایک تلگو کی 'لور'اور دوسری ہندی زبان کی فلم ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جوہی چاولہ کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا ۔ سنجے دت نے بھی اس فلم میں ہر طرح سے میرا خیال رکھا اور کسی مرحلے پر بھی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی ۔پوری ٹیم نے ایک فیملی کی طرح کام کیا ۔اور فلم کیساتھ اس کی شوٹنگز کے مراحل کو بھی یادگار بنادیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آئندہ بھی کامیڈی کردار ملنے پر خوشی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ زندگی کے نشیب وفراز میں مستقل مزاج رہی ہوں اور بلند حوصلے سے اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھا ہے ۔کبھی کسی واقعے پر زیادہ دلبرداشتہ نہیں ہوئی ۔
فلم انڈسٹری میں آکر خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتی ہوں ۔اپنے کام میںنکھار لانے کے لیے کوشاں رہوں گی۔ 11 مئی 1989 کو کیرالہ کے نواح میں پیدا ہونیوالی 23 سالہ بالی وڈ اداکارہ اداشرما نے 2008 میں ریلیز ہونیوالی فلم ''1920'' میں کام کرکے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ۔اس فلم میں اداشرما کی بہترین پرفارمنس پر بالی وڈ نقادوں نے انھیں مستقبل کی بڑی اسٹار قرار دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ادا شرما نے اپنی پرفارمنس سے ثابت کردیا ہے کہ وہ مستقبل کے بڑے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور میگا اسٹار کیساتھ کام کرکے ان میںاپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اداکی اداؤں نے شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔
ان کی آنیوالی فلموں سے بہت اچھی اور بڑی توقعات وابستہ کی جاسکتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ادا نے انتہائی مختصر وقت میں بالی وڈ میں اپنی پرفارمنس کی باعث اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے ۔اور انھیں نظر انداز کرنا ممکن نہیںرہا۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں ان کی آنیوالی فلموں کا انتظار ہے ۔نئی کامیڈی فلم ''ہم ہیں راہی کار کے''سے بھی بہت امیدیں رکھی جا سکتی ہیں ۔
ممتاز فلمی نقاد ترن ادرش نے کہا ہے کہ ادا شرما کا کام قابل تعریف ہے ، ان کی پرفارمنس نے متاثر کیا ہے، ان کی پہلی ہندی فلم میں پرفارمنس شاندار رہی ہے۔ ادھر ٹائمز آف انڈیا کی صحافی نگہت کاظمی نے کہا ہے کہ ادا شرما کو اداکاری کے شعبے میں انتہائی کمال حاصل ہے ۔ انکی پرفارمنس کو دیکھ کر انھیں مکمل اداکارہ تسلیم کرنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ ادا شرما کی نئی فلم سے اچھی توقعات کی جا سکتی ہیں۔