ڈونلڈ ٹرمپ کی بہو کا شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ
ونیسا کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔
ونیسا کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
امریکی صدر ٹرمپ کی بہو ونیسا ٹرمپ نے اپنے شوہر ٹرمپ جونیئر سے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق علیحدگی کی یہ درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی گئی ہے، درخواست کے مطابق ان کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے، ٹرمپ جونیئر اور ونسیا کے 5 بچے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ بھی 2 بار علیحدگی لے چکے ہیں اور اس وقت میلانیا ٹرمپ ان کی تیسری بیوی ہیں۔