آئی پی ایلسن رائزرز حیدرآباد کا کامیاب آغاز ڈیل اسٹین اورمشراکی33 وکٹیں
سن رائزرزحیدرآباد کےکمارسنگاکارا بولڈ ہورہے ہیں،پونےواریئرزکیخلاف وہ صرف 15رنزبناسکے،ان کی ٹیم نے مقابلہ جیت لیا۔
آئی پی ایل: سن رائزرز حیدرآباد کے کمار سنگاکارا بولڈ ہورہے ہیں، پونے واریئرز کیخلاف وہ صرف 15 رنز بناسکے ، ان کی ٹیم نے مقابلہ جیت لیا ۔ فوٹو : اے ایف پی
PARK CITY:
آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کا کامیاب آغاز ہو گیا، ٹیم نے پونے واریئرز کو 22رنز سے شکست دے دی، واریئرز 18.5اوورز میں 104 پر ہمت ہارگئے۔
روبن اوتھاپا24 ، روس ٹیلر اور ابھیشیک نائریکساں طور پر 19،19رنز بناکر نمایاں رہے، ڈیل اسٹین اورامیت مشرا نے 3،3 اور تشارا پریرا نے دو وکٹیں لیں، اس سے قبل فاتح سائیڈ نے 20 اوورز میں 6وکٹ پر 126رنز اسکور بورڈ پر سجائے، آکشاتھ ریڈی(27) اور پارتھیو پٹیل(19)نے ٹیم کو 34رنز کا آغاز فراہم کیا۔
کپتان کمار سنگاکارا15 اور کیمرون وائٹ10رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، تیشارا پریرا نے 18 گیندوں پر 30رنز بٹورے،اشوک ڈینڈا نے 29رنز دیکر2 وکٹیں اپنے نام کیں، مارلون سموئلز ، کمار ، روہت شرما اور یوراج سنگھ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، یاد رہے کہ سن رائزرز کے بولنگ کوچ وقار یونس ہیں۔