ڈیوس کپخراب کورٹ نے پاکستان سے فتح چھین لی
پلیئرزکے احتجاج پرٹائی کوفورفیٹ قراردیتے ہوئے نتیجہ کیویزکے حق میں بدل دیاگیا۔
پاکستانی ٹینس فیڈریشن نے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے آئی ٹی ایف سے رابطہ کرلیا. فوٹو: وکی پیڈیا
ڈیوس کپ سیکنڈ راؤنڈ ایشیا اوشیانا گروپ ٹائی میں خراب کورٹ نے پاکستان سے فتح چھین لی۔
پلیئرز کے احتجاج پر امپائر نے ٹائی کو فورفیٹ قرار دیتے ہوئے نتیجہ کیویز کے حق میں 4-1 کردیا، پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے آئی ٹی ایف سے رابطہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون سیکنڈ راؤنڈ ٹائی میں ناقص کورٹ کے سبب تنازع ہو گیا، امپائر نے ٹائی کو فورفیٹ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دے دیا، ابتدائی سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان نے کیوی حریف آرٹیم سیٹاک کو سخت مقابلے کے بعد 7-5،3-6 اور 6-2 ،7-5 سے مات دی، پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ڈی کنگ ٹرنر کے درمیان مقابلہ نامکمل رہا، ٹرنر کیخلاف اس میچ میں اعصام کو 6-2 سے پہلے سیٹ میں کامیابی ملی جبکہ دوسرا سیٹ وہ 3-6 سے ہارگئے۔
تیسرے سیٹ میں کھیل روکے جانے تک اعصام کو 3-0 کی برتری حاصل تھی، یاد رہے کہ سیکنڈ راؤنڈ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی لیکن ملکی حالات کے پیش نظر اسے نیوٹرل وینیو پر منعقد کیاگیا، پان ہالنگ گالف اینڈ کنٹری کلب میانمار کو ٹائی کی میزبانی کے لیے منتخب کیاگیا تھا، اس سلسلے میں دلچسپ ترین بات یہ ہے کہ اس کورٹس میں 30 برس بعد کوئی انٹرنیشنل میچ کھیلاگیا، پاکستان ٹینس فیڈریشن نے امپائر کے فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے آئی ٹی ایف سے رجوع کرلیا ہے، واضح رہے کہ ڈبلز میں اعصام کی عالمی درجہ بندی میں 9ویں پوزیشن ہے، وہ ایونٹ میں شرکت کے لیے امریکی ریاست میامی سے براہ راست میانمار پہنچے تھے۔