عراق مختلف شہروں میں بم دھماکے 2 فوجیوں سمیت 5 افراد مارے گئے

حملےصوبہ بابل،ابوغریب میں ہوئے،فوجی گاڑی اورعام افرادکوبھی نشانہ بنایاگیا،عوام میں شدیدخوف و ہراس،علاقےسیل کردیےگئے.

بعقوبہ میں نماز جمعہ پڑھ کر مسجد سے نکلنے والے نمازیوں کے قریب دھماکا کیا گیا، 13 افراد زخمی، الیکشن کے قریب دہشتگردی بڑھ گئی،ذرائع. فوٹو: اے ایف پی

بغداد اور وسطی عراق میں بم دھماکوں کے دوران2فوجیوں سمیت5 افراد ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔

ملک میں بدامنی کی وجہ مستقبل قریب میں آنیوالے الیکشن ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق صوبہ بابل کے دارالحکومت کے چھوٹے سے گائوں میںسڑک کنارے لگے پھل اورسبزی کے اسٹالزکے قریب نصب بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ابوغریب میں ایک اور بم حملے میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔




ادھر بعقوبہ میں ایک اور واقعے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگ مسجد سے نکل رہے تھے کہ دھماکہ ہوگیا جس میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔بم دھماکوں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقوں کو سیل کردیا۔
Load Next Story