کرپشن کیسامپائرز کی قسمت کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع
ندیم غوری اورانیس کوصفائی پیش کرنے کاپوراموقع دیاجائے گا،چیئرمین پی سی بی.
ندیم غوری اورانیس کوصفائی پیش کرنے کاپوراموقع دیاجائے گا،چیئرمین پی سی بی. فوٹو: آئی این پی/فائل
کرپشن کے الزام کی زد میں آئے ہوئے پاکستانی امپائرز کی قسمت کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے مطابق ندیم غوری اور انیس صدیقی کو صفائی پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ایک بھارتی ٹیلی ویژن چینل کے اسٹنگ آپریشن میں 6امپائرز نے بھاری معاوضوں کے عوض من پسند فیصلے کرنے میں مبینہ طور پر دلچسپی ظاہر کی تھی، ان میں سے2کا پاکستان جبکہ دیگر کا سری لنکا اور بنگلہ دیش سے تعلق ہے۔
چینل کے انڈرکور رپورٹرز نے خود کو ایک اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی کے نمائندے ظاہر کرتے ہوئے ان امپائرز سے اسکائپ کے ذریعے بات چیت ریکارڈ کی تھی،اسکینڈل میں شامل تمام امپائرز کو آئی سی سی نے فوری طور پر معطل کرتے ہوئے بورڈز کو تحقیقات کا حکم دیا تھا، بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ پر 10 سالہ پابندی عائد کی جا چکی جبکہ پاکستان بھی اپنے آفیشلز کو سزا دینے کا ذہن بنا چکا ہے، اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستانی امپائرز کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔
ہم نے اس بارے میں انٹرنیشنل کونسل کو بھی مطلع کردیا تاہم انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلیے امپائرز کو صفائی پیش کرنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا، انھوں نے مزید کہا کہ بورڈ کی انٹیگریٹی کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا جس میں امپائرز بھی پیش ہوں گے،ان کے سامنے تمام شواہد رکھے جائیں گے جس کے بعد حق و انصاف پر مبنی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ندیم غوری 5ٹیسٹ، 43ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرچکے جبکہ انیس صدیقی فرسٹ کلاس امپائر ہیں، ندیم نے میڈیا کے سامنے آ کر الزامات کو غلط قرار دے کر اسے بھارتی سازش قرار دیا تھا۔