ایشین انڈر21اسنوکر ماجد علی کی کوارٹر فائنل میں رسائی
دوسرے پاکستانی حمزہ کوچینی کیوئسٹ نے شکست دے کرایونٹ سے باہر کردیا
دوسرے پاکستانی حمزہ کوچینی کیوئسٹ نے شکست دے کرایونٹ سے باہر کردیا. فوٹو: فائل
پاکستان کے محمد ماجد علی نے بھارتی حریف کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر 14 ویں ایشین انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
البتہ قومی چیمپئن حمزہ اکبر کو پری کوارٹر فائنل میں چینی کیوئسٹ نے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ہونے والے ایونٹ میں جمعے کو7فریمز پر مشتمل پری کوارٹر فائنلز کھیلے گئے، موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد ماجد علی نے بھارت کے ملکیت سنگھ کو 4-3سے زیر کر کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی، ہفتے کو وہ کوارٹر فائنل میں چین کے لیو ننگ کے خلاف صف آرا ہوں گے۔
یہ مقابلہ9فریمز پر مشتمل ہوگا،دوسری جانب قومی چیمپئن 19 سالہ حمزہ اکبر چیمپئن شپ میں اپنی پیش قدمی برقرار نہ رکھ سکے،رائونڈ میچ میں بھارت کے ملکیت سنگھ کو شکست سے دوچار کرنے والے حمزہ چین کے زوہو یولونگ کے سامنے نہ ٹک سکے، جنھوں نے 4-2 سے فتح اپنے نام کی، قبل ازیں حمزہ اکبر کو رائونڈ کے آخری میچ میں بھی بھارت کے وشال ویا کے خلاف 4-2 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔