ویمنز کرکٹ بھارت کا بنگلہ دیش کیخلاف کلین سوئپ مکمل
تیسرے ٹوئنٹی20 میں میزبان10 رنز سے فتحیاب، ون ڈے میچزکا پیر سے آغاز ہوگا۔
تیسرے ٹوئنٹی20 میں میزبان10 رنز سے فتحیاب، ون ڈے میچزکا پیر سے آغاز ہوگا. فوٹو: اے ایف پی
ویمنز ٹوئنٹی20 کرکٹ سیریز میں بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف کلین سوئپ مکمل کرلیا، تیسرے میچ میں مہمان ٹیم کو 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے مقابلے میں میزبان سائیڈ نے 45 رنز اور دوسرے میں7 وکٹ سے فتح حاصل کی تھی۔
دونوں ٹیموں کے مابین3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز پیر سے احمد آباد میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ودودرا میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، میزبان ٹیم کو پہلا دھچکا 53 رنز پر لگا جب 22 گیندوں پر اتنا ہی اسکور بنانے والی مونا مہشرم کو فاطمہ خاتون نے ٹھکانے لگا دیا، کیچ سکھتارا رحمان نے تھاما، سمریتی مندھانا84 کے مجموعی اسکور پر39 رنز بنانے کے بعد سکھتاراکی گیند پر بولڈ ہوگئیں۔
اس کے بعد میزبان سائیڈ کی وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ٹیم مقررہ اوورز میں9 وکٹ پر123 رنز تک ہی پہنچ پائی، سلمیٰ خاتون اور پونم گھوش نے2,2 وکٹیں حاصل کیں، جہاں آرا عالم، فاطمہ خاتون اور سکھتارا رحمان ایک، ایک وکٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں، آسان ہدف کا تعاقب کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم 7 وکٹ پر113 رنز تک ہی پہنچ پائی۔
سکھتارا رحمان 25 اورلتا موندل 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، رومانا احمد اور فاطمہ خاتون نے15,15رنز اسکور کیے،پونم یادیو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے21 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، ایکتا بشٹ نے 2 جبکہ نرینجانا نے ایک پلیئر کو آئوٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچزکی سیریز کا آغاز پیر سے احمد آباد میں ہوگا۔