مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا صفدر کے کاغذات نامزدگی مسترد
سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے کلینک قائم کیا،ملکیت کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام.
ڈاکٹر غلام مجتبیٰ کے کاغذات نامزدگی دہری شہریت کے باعث مسترد کردیے گئے ۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ(ن ) کے امیدوار رانا صفدر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کو بھی ملیر کورٹ میں امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل جاری رہا ، اس موقع پر این اے258اور پی ایس130کے امیدوار رانا صفدر جن کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے ،وہ ریٹرننگ افسران کے روبرو پیش ہوئے ریٹرننگ افسر نے جائیداد کی ملکیت کا ثبوت طلب کیا جو وہ پیش نہ کرسکے۔
ریٹرننگ افسرکو بتایا گیا کہ انھوں نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے اور کلینک قائم کررکھا ہے جس پر امیدوار نے کہا کہ قبضہ تو پورے علاقے میں ہوا ہے انھوں نے علاقے کے مکینوں کی فلاح و بہودکیلیے کلینک قائم کیا ہے جس پر ریٹرننگ افسر نے کاغذات مسترد کردیے ہیں، این اے 257کے آزاد امیدوار ڈاکٹر غلام مجتبٰی کے کاغذات نامزدگی دہری شہریت ہونے کے باعث مسترد کردیے گئے ہیں، انھوں نے کینیڈین شہریت حاصل کر رکھی ہے ، پی ایس 128 کے آزاد امید وار حامد کے کاغذات تائیدکنندہ اور تجویز کنندہ کے ایڈریس تبدیل ہونے کے باعث مسترد کیے گئے۔