سیاسی و مذہبی جماعتوں کے20امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
ریٹرننگ افسر نے متحدہ قومی موومنٹ کے قمر منصور اور شبیر احمد قائم خانی کا ایک فارم مسترد اور ایک فارم منظور کرلیا.
صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں ریٹرننگ افسران خواتین کی مخصوص نشستوں کے نامزدگی فارم کی اسکروٹنی میں مصروف ہیں (فوٹو ایکسپریس)
کراچی میں عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں سے20امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
مسترد کیے جانے والے والوں میں تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)،آل پاکستان مسلم لیگ ، جے یو آئی ،جماعت اسلامی، سنی تحریک کے امیدوار اور آزاد امیدوار شامل ہیں،جمعیت علمائے پاکستان کے شاہ اویس نورانی، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر صغیر، جماعت اسلامی کے راجہ عارف سلطان سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اور سٹی کورٹ میں قائم ریٹرننگ افسران نے الیکشن میں حصہ لینے والوں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی،جمعہ کو مختلف جماعتوں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران این اے 254پر 3، این اے 239پر 2، پی ایس 125پر 3، پی ایس 124پر 2، پی ایس 97پر 4، پی ایس 95پر 2، پی ایس 96،104اور 105پرایک ، ایک کاغذات کو مسترد کیا گیا ،این اے 242پر پاکستان تحریک انصاف کے محمد اکرم ،پی ایس 124پر راجہ اصغر خان، پی ایس 125پر عبدالستار،
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نثار شاہ کے پی ایس 104اور محمد یوسف کے پی ایس 105پر جبکہ پیپلز پارٹی کے اعظم مینگل کے پی ایس 97اور پی ایس 125پر زیب النسا، آل پاکستان مسلم لیگ کے ناصر اعظم پی ایس 95، جمعیت علما اسلام (ف) کے محمد عصر خان پی ایس 97 ، جماعت اسلامی کے منصور فیروزکے این اے 254 اور بخت سیاب پی ایس 96 ، سنی تحریک کے محمد عمران خان کے این اے 239،مسلم لیگ شیر بنگال کے حافظ رحمت اللہ کے پی ایس 124، 125پرکاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے اسی طرح ایم کیو ایم کے قمر منصور اور شبیر احمد قائم خانی کے ایک ایک فارم کو مسترد اور ایک، ایک فارم کو منظور کرلیا گیا ، آزاد امیدوار طارق اقبال کے پی ایس 95 ، قادر بخش اور نوجہاں کے پی ایس 97، قمردلشاد کے این اے 239پر کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ۔
جمعیت علما ئے اسلام (ف) کراچی کے امیر قاری عثمان نے این اے 239 اور پی ایس 92پر اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ،سٹی کورٹ میں ریٹرننگ افسران نے مختلف امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور بھی کیے جن میں این اے 249پر جمعیت علمائے پاکستان کے شاہ اویس نورانی ،پی ایس 110پر عبدالرزاق ، مسلم لیگ (ن) کے کاشف انصاری ، جمعیت علمائے اسلام کے این اے 240پر قاری عثمان ، این اے 239پر عطا الرحمن ، جماعت اسلامی کے راجہ عارف سلطان نے این اے 250پر ، ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے پی ایس 104، ڈاکٹر صغیر احمد نے پی ایس 117، پیپلز پارٹی کے ارشد علی خان نے پی ایس 119،سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔