پاکستان میں ادبی اورعلمی لوگوں کا قتل عام بندہوناچاہیےمقررین

سبط جعفرشہرکی قدرآور شخصیت میں شمارکیے جاتے تھے، پروفیسرسحرانصاری.

آرٹس کونسل میں سابق سفیر مہدی مسعود پروفیسر سبط جعفرکے تعزیتی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

معروف شاعر پروفیسر سحر انصاری نے کہا ہے کہ سبط جعفرکاقتل شہر کے اہم ادبی حوالے کا قتل ہے۔


مرحوم سبط جعفرشہرکی قدرآور شخصیت میں شمارکیے جاتے تھے ان خیالات کا اظہارانھوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ادبی کمیٹی کے زیراہتمام سبط جعفرکے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادبی اورعلمی لوگوں کا قتل عام اب بندہوناچاہیے۔

اس موقع پرمعروف شاعر صابرظفر کا کہنا تھا کہ سبط جعفرمیرے دیرینہ دوستوں میں سے تھے میری ان سے جب کبھی بھی ملاقات ہوتی تھی تووہ ایک ہی بات کرتے تھے کہ نوجوانوں کیلیے کچھ کرو،اس موقع پرمرحوم سبط جعفرکے صاحبزادے ابوذرنے اپنے والد مرحوم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سبط جعفرایک نفیس باپ،بہترین دوست اوربہت اچھے شاعر تھے، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، دوران گفتگوابوذرنے اپنے والد کے چنداشعاربھی پیش کیے، تقریب سے مہدی مسعود،جاویدحسن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story