ملت جعفریہ ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لائے گی علامہ مختار امامی
مزید دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں،رہنما مجلس وحدت مسلمین.
مزید دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں،رہنما مجلس وحدت مسلمین. فوٹو: فائل
ملت جعفریہ اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں تبدیلی لائے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے الیکشن سیل وحدت ہائوس کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں الیکشن سیل سندھ کے انچارج عبداللہ مطہری، کراچی الیکشن سیل کے انچارج اصغر عباس زیدی ،ترجمان مرکزی الیکشن سیل علامہ حیدر عباس عابدی، سلمان حسینی، علامہ علی انور جعفری،مبشر حسن، آصف صفوی سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی، علامہ مختار امامی نے کہا کہ کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے سندھ بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر نمائندے کھڑے کیے گئے ہیں جن میں سے اب تک کافی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے ہیں۔
جبکہ بہت سے امیدواروں کی اسکروٹنی کا عمل تاحال جاری ہے سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ملت جعفریہ کے حقوق پامال کیے اور اس بار ہم خود الیکشن میں حصہ لے کر اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں گے، مجلس و حدت مسلمین نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے جس تحریک کا آغاز کیا ہے۔
آج وہ گھر گھر پہنچ چکی ہے ملک کے گلی کوچوں میں محب و طن عوام دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کا اظہار 11مئی کو خیمہ کے انتخابی نشان پر ٹھپہ لگا کر کریں گے ،انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے مزید دو امیدواروں قومی اسمبلی کی نشست این اے 257سے پروفیسر ڈاکٹرحسن جعفر رضوی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس127 سے مختار حسین کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔