شعیب شیخ کیخلاف مقدمات کی سماعت سے ایک اور جج کی معذرت
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے بغیر کارروائی کے سماعت29مارچ تک ملتوی کر دی۔
ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب شیخ و دیگرکیخلاف جعلی ڈگری اور منی لانڈرنگ کے مقدمات ہیں۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو نے ایگزیکٹ کے سی ای اوشعیب شیخ و دیگر کے خلاف جعلی ڈگری اور منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی اور یوں شعیب شیخ و دیگرکے خلاف مقدمات کی سماعت سے ایک اور جج نے معذرت کر لی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو نے اپنے چیمبر سے ہی سماعت29 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا، شعیب شیخ کے وکلا نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔
عدالتی عملے نے شعیب شیخ کے وکلا سے آئندہ تاریخ لینے کا کہا اور بتایا کہ جج صاحبہ نے کہاہے کہ جب تک کیس ٹرانسفر نہیں ہو جاتا تاریخ لے لیں جس پر ملزم شعیب شیخ کے وکیل احتشام اللہ ایڈوکیٹ نے کہاکہ جج سے کہیں کورٹ میں آکر بیٹھیں ہم جج صاحبہ کے دشمن نہیں ہیں، یہاں دہشتگردوں کی ضمانت ہوجاتی ہے، شعیب شیخ نے کسی کاقتل تو نہیں کیا۔ مرکزی ملزم شعیب شیخ کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔