کھوسو نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے وا جبات کی تفصیلات مانگ لیں
نیب نے بجلی نادہندگان کے نام میڈیا کودینے کا فیصلہ کرلیا، فہرستیں موصول ہو گئیں
نیب نے بجلی نادہندگان کے نام میڈیا کودینے کا فیصلہ کرلیا، فہرستیں موصول ہو گئیں۔ فوٹو: فائل
نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے واجبات کی تفصیلات 3 دن میں طلب کرلی ہیں۔
نیب نے بجلی نادہندگان کے نام میڈیا کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آن لائن کے مطابق محکمہ واپڈا کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے تمام اداروں اور وزارتوں کو اپنے اخراجات کم کرکے رقم واپڈا اور تیل فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ادا کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ واپڈا حکام کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ نادہندگان سے ریکوری کو یقینی بنائیں جس کی باقاعدہ ہدایات تمام واپڈا سرکلز کے آفیسرز کو جاری کردی گئی ہیں تاکہ ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پا کر لوڈ شیڈنگ میں کمی لائی جاسکے۔
اسلام آباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے بجلی کے نادہندگان کے نام میڈیا کو فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے 19اپریل تک بجلی کے واجب الادا بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کی جائے گی نیب نے واضح کر دیا کہ نیب کے 21مارچ کے شتہار کی روشنی میں 4 اپریل گذر جانے کے بعد بجلی کے بلوں کے نادہندگان کے نام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو دیے جا رہے ہیں۔19 اپریل تک واجبات ادانہ کرنے والوں کی گرفتاریاں شروع کی جائیں گی نیب کا تمام اسٹیشنوں سے فہرستیں موصول ہو گئی ہیں۔