پاکستان سے پیچیدگیوں کے باوجودتعلقات فروغ پارہے ہیںجنرل آسٹن

دونوں ممالک ایک دوسرے کے قومی مفادات کیلیے انتہائی اہم ہیں،کمانڈرامریکی سینٹرل کمانڈ

دونوں ممالک ایک دوسرے کے قومی مفادات کیلیے انتہائی اہم ہیں،کمانڈرامریکی سینٹرل کمانڈ فوٹو: فائل

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے کمانڈرجنرل آسٹن نے کہاہے کہ پاکستان خطے کی سلامتی کیلیے انتہائی اہم اتحادی ہے۔

جمعے کو سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈآصف یاسین ملک سے ملاقات کے دوران امریکی سینٹکام کمانڈرنے کہاکہ پاکستان اور امریکا دونوں ایک دوسرے کے قومی مفادات کیلیے انتہائی اہم ہیں، پاکستان ہمیشہ ہمارامفیداتحادی رہاہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مشکلات اور پیچیدگیاں گزارنے کے باوجودتعلقات فروغ پارہے ہیں۔




اس موقع پرسیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈیاسین ملک نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن اتحادی ہونے کے باعث پاکستان نے اس جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں،پاکستان خطے میں امن چاہتاہے اوراس کیلیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، مسلح افواج اورپاکستانی عوام گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی کی لعنت کوجڑسے اکھاڑپھینکنے کیلیے جرأتمندی سے لڑرہے ہیں۔ اس موقع پرامریکی جنرل نے پاکستانی مسلح افواج اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
Load Next Story