سندھ میں ہفتہ وار 3دن سی این جی کی فراہمی معطل رہے گی

بھٹ فیلڈ کی ہنگامی بندش،16 اپریل تک گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کااعلان

بھٹ فیلڈ کی ہنگامی بندش،16 اپریل تک گیس لوڈشیڈنگ کے نئے شیڈول کااعلان فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھٹ فیلڈ کی ہنگامی بند ش کے باعث سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو 16اپریل تک ہفتے میں تین روز گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز مالکان نے ہفتے میں سی این جی اسٹیشنز کی تین روزہ بندش کو مسترد کرتے ہوئے وزارت پیٹرولیم سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق مرمت کی وجہ سے بھٹ فیلڈ کو ہنگامی طور پر بند کردیا گیا ہے جس کے باعث 16اپریل تک سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں تین روز یعنی منگل، جمعرات اور ہفتہ کو گیس کی فراہمی بند رکھی جاسکتی ہے۔




تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ 15اپریل تک کرلیا جائے گا۔دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز مالکان نے تین روزہ بند ش کو مسترد کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
Load Next Story