پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ

21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان اوراس سے دوسرا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان اوراس سے دوسرا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو : فائل

پی ایس ایل تھری کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں موسم کی مداخلت کا خدشہ ہے۔


موسمیاتی رپورٹ کے مطابق 20 مارچ کو ہلکے بادل چھائے رہیں گے تاہم بارش کا امکان نہیں ہے،21 مارچ کو صبح اور شام کے اوقات میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان اوراس سے دوسرا میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ دبئی میں ہونے والے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کھانے والی کراچی کنگز کا مقابلہ 21 مارچ کو پہلے ایلمینیٹر میچ کی فاتح ٹیم سے ہونا ہے۔
Load Next Story