’’ پانی پلاؤ اور باہر جاؤ‘‘ تھشارا کے جملے نے نورالحسن کو چراغ پا کر دیا

تھشارا نے مجھے کہا کہ تمھیں اس سے کیا مطلب، پانی پلاؤ اور باہر جاؤ، تم بات نہیں کرسکتے، نور الحسن

تھشارا نے مجھے کہا کہ تمھیں اس سے کیا مطلب، پانی پلاؤ اور باہر جاؤ، تم بات نہیں کرسکتے، نور الحسن۔ فوٹو : فائل

بنگلہ دیشی کرکٹر نورالحسن نے سری لنکا کے تھشارا پریرا سے تلخ کلامی کی تفصیل ظاہر کردی۔

جمعے کو ٹرائنگولر سیریز میچ کے آخری اوور میں اس وقت ان کی پریرا سے تلخ کلامی ہوئی جب وہ بطور 12 واں کھلاڑی پانی دینے کیلیے گراؤنڈ میں گئے تھے۔


نورالحسن نے کہاکہ میں نے امپائر سے صرف اتنا پوچھا تھا کہ کیا پہلی گیند بھی باؤنسر تھی تو تھشارا نے مجھے کہا کہ تمھیں اس سے کیا مطلب، پانی پلاؤ اور باہر جاؤ، تم بات نہیں کرسکتے، میں نے جواب میں کہا کہ تم سے بات نہیں کررہا، اس وقت تھشارا نے مجھے گالیاں دیں جس پر میں نے بھی ان کو کہا کہ یہ تمھارا کام نہیں ہے۔

یاد رہے کہ نورالحسن کو کپتان شکیب الحسن کے ہمراہ 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ ہوا تھا۔
Load Next Story