سنیل گاوسکر کا کمنٹری باکس میں ’’ناگن ڈانس‘‘ بنگلادیشی ناخوش
سری لنکن شائقین بھی اسٹینڈز میں ناگن ڈانس کے پوز بناکر بنگلادیشی ٹیم کا مذاق اڑاتے رہے۔
سری لنکن شائقین بھی اسٹینڈز میں ناگن ڈانس کے پوز بناکر بنگلادیشی ٹیم کا مذاق اڑاتے رہے۔ فوٹو: اسکرین گریب
سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر کے کمنٹری باکس میں ''ناگن ڈانس'' پر بنگلادیشی ناراض ہو گئے۔
ٹرائنگولر ٹوئنٹی 20 سیریز کے فائنل میں بنگلادیش کیخلاف آخری گیند پر فتح ملتے ہی سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر نے کمنٹری باکس میں ہی ''ناگن ڈانس'' شروع کردیا۔ ان کی اس حرکت پر ساتھ موجود سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی اور پاکستان کے سابق اوپنر عامر سہیل بھی حیران رہ گئے۔
بنگلادیشی کھلاڑیوں نے سری لنکا کے خلاف جمعے کو آخری گروپ میچ میں فتح کے بعد ایک ساتھ مل کر ناگن ڈانس کیا تھا۔
سنیل گاوسکر نے ان کا مذاق اڑانے کیلیے کوبرا ڈانس کا پوز بنایا جبکہ بھارتی اور سری لنکن شائقین بھی اسٹینڈز میں ناگن ڈانس کے پوز بناکر بنگلادیشی ٹیم کا مذاق اڑاتے رہے۔ بنگلادیش میں گاوسکر کی اس حرکت کو پسند نہیں کیا گیا۔