چین کو مچھلی خوراک کی برآمد جاری رکھنے کی اجازت

کپنا انٹرنیشنل سیلز،عابدین اینڈ کمپنی، ایم اے پروٹینز اور انٹرمارکیٹ انٹرنیشنل شامل

چینی حکام نے2011 میں پاکستانی فیکٹریوں کو بعض امور میں بہتری کی سفارش کی تھی۔ فوٹو: فائل

چین نے پاکستان سے مچھلیوں کی خوراک کی برآمدات جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

فشریز سیکٹر کے ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کی 4 فش میل پراسیسنگ فیکٹریوں کو ایک سال کیلیے مچھلیوں کی خوراک برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے، چین کے کوالٹی سپرویژن، انسپیکشن اینڈ کورنٹائن جنرل ایڈمنسٹریشن نے پاکستان کے میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ سال دسمبر میں دی جانے والی امپروومنٹ رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی 4 فش میل پراسیسنگ فیکٹریوں کپنا انٹرنیشنل سیلز، عابدین اینڈ کمپنی، ایم اے پروٹینز اور انٹرمارکیٹ انٹرنیشنل کو مچھلیوں کی خوراک چین برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔




چین کے متعلقہ محکمے کے ایک معائنہ وفد نے جون 2011 میں پاکستان کا دورہ کر کے فش میل تیار کرنے والی فیکٹریوں کا دورہ کیا اور اس وقت پاکستان سے فش میل کی ایکسپورٹ جاری رکھنے کی عبوری اجازت دی تھی تاہم معائنہ ٹیم نے بعض امور میں مزید بہتری کی بھی سفارش کی تھی جس پر عمل درآمد کے بعد دسمبر 2012 میں میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے امپرومنٹ رپورٹ چینی حکام کو ارسال کردی گئی جو چینی حکام نے منظور کرتے ہوئے 4 پاکستانی ایکسپورٹرز کو ایکسپورت کی اجازت دے دی ہے۔
Load Next Story