پاکستان آکر کھیلنے کا فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ ہی کرے گا ہائی کمشنر

پاکستان آکر کھیلنے کا فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ ہی کرے گا

پاکستان آکر کھیلنے کا فیصلہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ ہی کرے گا؛ فوٹوفائل

آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کرکٹ کے بہترین تعلقات ہیں،آسٹریلیا کرکٹ بورڈ فیصلہ کریگا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے۔


پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر آسٹریلین ہائی کمیشن میں خصوصی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پاکستان کا بہترین دوست ہے۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کرکٹ کے بہترین تعلقات ہیں،آسٹریلیا کرکٹ بورڈ دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی کھلاڑی اورٹیمیں آرہی ہیں، وہی فیصلہ کرے گی کہ اپنی ٹیم کو کب بھیجنا ہے۔
Load Next Story