پولیس افسران کی عدالتی حکم عدولی پر ایس ایس پی سینٹرل طلب
افسران صادق ،محمدصابر،گل فراش،خالد محمود اور عابد گواہی کیلیے پیش نہیں ہوئے
عدالت میں پیش نہ ہونے پرشہید بینظیرآباد کے ای ڈی او اورافسرامجدعلی کے وارنٹ جاری. فوٹو: فائل
ڈرگ کورٹ کے چیئرمین ساتھی محمد اسحاق ، ممبران ڈاکٹر جاوید بخاری اور ڈاکٹر نزہت قادری نے پولیس افسران کی جانب سے عدالتی حکم عدولی پر ایس ایس پی سینٹرل( وسطی) کو ذاتی طور پرکورٹ میں طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان محمد ہاشم سمیت دیگر کے 10 برس سے زیر التوا مقدمے میں گواہی کیلیے سب انسپکٹرز محمد صادق ،محمد صابر ،گل فراش ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر خالد محمود اور ایچ سی عابد کو متعدد بار طلب کیا تھا ،نوٹس جاری کیے تھے اور نہ آنے پر گرفتاری کا حکم دیا تاہم مذکورہ افسران نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا ،وہ عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
عدالتی حکم عدولی پر ایس ایس پی کو ذاتی طور پر طلب کیا گیاہے تاکہ وہ عدالتی حکم عدولی کا جواب دیں، اسی کورٹ نے شہید بے نظیرآباد کے ای ڈی او اور ڈسٹرکٹ افسر ڈاکٹر امجد علی بھٹی ،سرکاری ملازمین عبدالحکیم ، نیاز عباسی اور نذیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔