سی آئی ڈی کے انسپکٹر کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا
سلیم گنجا نے22 جنوری کوسی آئی ڈی کے سب انسپکٹرعالمگیرکو ہلاک کیا تھا.
سلیم گنجا نے22 جنوری کوسی آئی ڈی کے سب انسپکٹرعالمگیرکو ہلاک کیا تھا . فوٹو فائل
ڈسٹرکٹ سینٹرل انویسٹی گیشن پولیس نے سی آئی ڈی کے سب انسپکٹر کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ملزم نے ڈکیتی کے دوران متعدد افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن نعمان صدیقی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ نیو کراچی کے علاقے میں پولیس افسر کے قتل میں ملوث ملزم موجود ہے جس پر انھوں نے اپنی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے مذکورہ مقام پر چھاپہ مار کر ملزم سلیم عرف گنجا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
نعمان صدیقی نے بتایا کہ ملزم نے رواں سال 22 جنوری کو نیو کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ کر کے سی آئی ڈی کے سب انسپکٹر عالمگیر خان ولد جلیل خان کو ہلاک کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 19/13 نیو کراچی پولیس نے بذریعہ سرکار بجرم دفعات 302/34 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7-ATA کے تحت درج کیا تھا ، انھوں نے بتایا کہ ملزم نیو کراچی اور نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں ڈکیتی و رہزنی کی درجنوں وارداتوں میں نہ صرف ملوث ہے بلکہ دو مقدمات میں مفرور ہے بھی۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ ناگن چورنگی پی ایس او پمپ کے قریب لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ پکڑنے جانے کے خوف سے اس نے فائرنگ کی تھی ، پولیس کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ قبل ایک فیکٹری سے ریپیٹر اور کلاشنکوف بھی چھینی تھی ، پولیس ملزم سے اس کے گروہ میں شامل دیگر ساتھیوں کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔