آئی پی ایلممبئی انڈینز نے چنئی سپرکنگز کو خاک چٹا دی

سچن ٹنڈولکر صفر پرآئوٹ،راجستھان رائلز نے دہلی ڈیرڈیولز کو5رنز سے قابو کر لیا.

آئی پی ایل : انکت راجپوت ممبئی کے پونٹنگ کو آئوٹ کرنے پر خوشی سے سرشار، چنئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: بی سی سی آئی

آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں سچن ٹنڈولکر کا آغاز صفر کی خفت سے ہوا۔

البتہ ان کی ٹیم ممبئی انڈینز نے دو مرتبہ کی چیمپئن سائیڈ چنئی سپرکنگز کو9رنز سے خاک چٹا دی، ٹاپ آرڈرکی ناکامی کے باوجود فاتح ٹیم 6وکٹ پر 148رنز بنانے میں کامیاب رہی، ٹنڈولکر پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، انھیں ڈیرک نینس نے شکارکیا، رکی پونٹنگ(6) اور روہت شرما(8) کے بھی جلد میدان بدر ہونے کے بعد کیرون پولارڈ نے 57 کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔


دنیش کارتھک کے 37رنز بھی اہم رہے، ہربھجن سنگھ نے21رنز ناٹ آئوٹ بنائے، ڈیوائن براوو نے 2وکٹیں لیں،چنئی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹ پر139رنز تک محدود رہی،کپتان دھونی نے51 رنز بناکر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا لیکن اختتامی اوورز میں ان کے آئوٹ ہونے سے امید ختم ہوگئی، مناف نے 3 جبکہ ہربھجن اور اوجھانے 2،2 وکٹیں لیں۔



اس سے قبل دن کے پہلے میچ میں راجستھان رائلز نے دہلی ڈیرڈیولز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5رنز سے قابو کیا، فاتح ٹیم نے7وکٹ پر 165رنز بنائے، کپتان راہول ڈریوڈ65، اسٹورٹ بنی40 اوراوپنر ارجنکیا راہنے28 رنز بناکر نمایاں رہے، امیش یادیو نے4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دہلی کی ٹیم 6 وکٹ پر160رنز ہی جوڑ پائی،ڈیوڈ وارنر نے77 رنز کی اننگز کھیلی، انھوں نے انمکڈ چند(23) کے ساتھ39رنز کی افتتاحی شراکت کے بعد مہیلا جے وردنے (19) کے ہمراہ ٹوٹل کو82 تک پہنچایا،بعد میں آنے والے بیٹسمین رنز بنانے کے ٹیمپو کوقائم نہیں رکھ پائے،کیون کوپر نے3 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔
Load Next Story