اسکروٹنی کا آخری دن 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے
خوش بخت شجاعت،سرورخان،بابرعباسی،محمدراشد،شکیل احمد،گلاب خان،منصورفیروزاورمیرخدابخش مری جانچ پڑتال کےمرحلےمیں پھنس گئے.
غنویٰ بھٹو ، فیصل سبزواری ،رئوف صدیقی اور دیگر کے کاغذات منظور، ریٹرننگ افسران نے 9 بجے تک کارروائی جاری رکھی. فوٹو فائل
سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں ہفتہ کو21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مختلف وجوہات پر مسترد کردیے گئے۔
جن میں این اے 254 سے ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت اور پختون خواہ عوامی ملی پارٹی کے سرور خان، پی ایس 125سے مسلم لیگ (ن) کے بابر عباسی، متحدہ قومی موومنٹ کے محمد راشد اور پختون خواہ عوامی ملی پارٹی کے شکیل احمد، اسکے علاوہ پی ایس 124 سے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے گلاب خان اور جماعت اسلامی کے منصور فیروز، پی ایس 97 سے تحریک انصاف کے سلات خان اور آزاد امیدوار میر خدا بخش مری ، جبکہ پی ایس 96 سے جمعیت علمائے اسلام کے محمد طاہر اور پی ایس 95 سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے جمیل ضیا کے ساتھ دیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، دریں اثنا پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے چیئرپرسن غنویٰ بھٹو سمیت دیگر کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
سٹی کورٹ، جوڈیشل کمپلیکس ، ملیر کورٹ میں ریٹرننگ افسران نے ہفتہ کو چھان بین کا عمل رات 9 بجے تک جاری رکھا، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو ضلع جنوبی کے ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے آئیں، وہ این اے248اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 108 سے امیدوار ہیں، اس موقع پر ریٹرننگ افسر نے ان کی دہری شہریت کے حوالے سے پوچھ گچھ کی، غنویٰ بھٹو نے بتایا کہ وہ لبنان کی شہریت رکھتی تھیں تاہم لبنانی شہریت ترک کرکے اب وہ صرف پاکستانی ہیں،اس ضمن میں انھوں نے حلف نامہ داخل کرایا جس کے بعد ریٹرننگ افسر نے غنویٰ بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔
ہفتہ کے روز مختلف اضلاع کے ریٹرننگ افسران نے متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 250 کے امیدوار فیصل سبزواری، پی ایس 114سے رئوف صدیقی، پی ایس 102 سے سہیل قدیر، مسلم لیگ(ف) کے امیدوار سردار عبدالرحیم پی ایس 114، کامران ٹیسوری این اے 250، مسلم لیگ(ن) کے نہال ہاشمی پی ایس 116 ودیگر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔