قوم نے دینی قیادت کو نظرانداز کیا تو المیہ ہوگا قاری عثمان

جے یو آئی نے کراچی سے قومی کے 12 اور صوبائی کے 24 امیدواروں کا اعلان کردیا.

ہم خیال جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں لسٹ بعد میں جاری کی جائیگی. فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار وں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی کراچی سے قومی کی12اور صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

تاہم ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں حتمی لسٹ بعد میں جاری کی جائے گی،قاری محمد عثمان نے کہا کہ 11مئی حق کی فتح کا دن ہوگا اگر قوم نے دینی قیادت کو نظرانداز کیا تو یہ المیہ ہوگا قیام پاکستان سے آج تک آنے والے حکمرانوں کو قوم آزماچکی ہے،انھوں نے کہا کہ کرپشن ، مہنگائی ،بیروزگاری ، بدامنی ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی ، بھتہ خوری ، فحاشی کے اڈے ، قتل و غارت گری ملک کی سالمیت کے خلاف منفی سرگرمیاں ، نااہل حکمرانوں کے تحفے ہیں۔




ابتدائی طور پر امیدواروں کے اعلان کے مطابق این اے 239 سے قا ضی فخر الحسن،240 سے قا ری محمد عثمان،241 سے مو لا نا مصباح العالم، 242سے مولانا انعام اللہ، 248 سے مولانا شیرین محمد، 250سے مولانا عبد اللہ، 251 سے شیرخان نیازی ایڈوکیٹ،252سے مولانا سلیم اللہ ترکی، 253 سے مولانا عبد الکریم عابد،254سے مفتی عبدالحق عثمانی، 258سے مولانا سلیم اللہ ترکئی،پی ایس 89 سے مولانا محمد غیاث، 90 سے مولانا عمرصادق، 91سے حا فظ محمد نعیم، 92 سے عزیز الرحمن عزیز،93 سے اکبر شاہ ہاشمی،96 سے مولانا عبد القدیم،97 سے مولانا محمد غیاث،98سے مولانا شمشاد الرحمن،99 سے نواب خان بزدار،102 سے اسحاق خٹک، 103 سے مولانا زرین شاہ،109سے حافظ تاج محمد بلوچ،113سے عاشق حسین،114 سے دا نیا ل اعجاز،115سے عمرا ن ترین،116سے مو لا نا سلیم اللہ ترکی ،117سے فاروق سید،118سے محمد آصف عابد،119سے مو لا نا معین الرشید،125سے مفتی عبد الحق عثمانی،126سے مو لا نا محمد غیا ث ،128سے مو لا نا احسا ن اللہ ٹکروی،129سے نسیم احمد عبا سی، 130سے اکرم شا ہ شیرا زی امید وار ہونگے جبکہ ایلون گِل مخصوص نشست کے لیے اقلیتی امید وار ہونگے۔
Load Next Story