اسلام آبادگھرسے بھاگنے والی مسیحی لڑکی آشنا سمیت گرفتار

دونوں گوجر خان کے ہوٹل سے دھر لیے گئے،لڑکی دارالامان، لڑکاریمانڈ پر پولیس حوالے.

دونوں گوجر خان کے ہوٹل سے دھر لیے گئے،لڑکی دارالامان، لڑکاریمانڈ پر پولیس حوالے. فوٹو فائل

اسلام آباد میں گھرسے بھاگنے والی لڑکی کوآشنا سمیت گوجر خان سے گرفتارکرکیلڑکی کو دارالامان بھیج دیا گیاجبکہ لڑکے کو2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

لڑکے کاگھر جلانے کے الزام میںلڑکی کے والدین سمیت 4ملزموں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈبھی حاصل کرلیاگیا۔ جمعرات کی صبح 6 بجے جی سکس ٹوسے لڑکی سونیا، لڑکے عاطف کیساتھ گھر سے بھاگ گئی جسکی وجہ سے محلے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ۔




تھانہ آبپارہ کے تفتیشی آفیسر نے گوجرخان کے ایک ہوٹل سے دونوںکوگرفتارکرلیاجنھیںہفتہ کوسٹی مجسٹریٹ محمدشعیب اختر کی عدالت میںپیش کرکے لڑکی سونیاکابیان ریکارڈ کرایا گیا جبکہ اسکے آشناملزم عاطف کادودن کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا۔
Load Next Story