میچ سے قبل فٹ نہیں تھا کامران اکمل
طوفانی اننگز کے سوال پر پشاور زلمی کے اوپنر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج ناشتے میں پراٹھے کھائے تھے۔
طوفانی اننگز کے سوال پر پشاور زلمی کے اوپنر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج ناشتے میں پراٹھے کھائے تھے۔ فوٹو : ایکسپریس
پشاور زلمی کی جانب سے کھیلنے والے کامران اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ میچ سے قبل فٹ نہیں تھے۔
کراچی کنگز کیخلاف 77 رنز کی اننگز کھیلنے والے پشاور زلمی کامران اکمل نے انکشاف کیا کہ وہ میچ سے قبل فٹ نہیں تھے مگر فزیو کی محنت نے انھیں میدان میں اترنے کے قابل بنایا۔
اس سوال پر کہ کیا کھا کر آئے تھے جو اتنی طوفانی اننگز کھیلی پشاور زلمی کے اوپنر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آج ناشتے میں پراٹھے کھائے تھے، عثمان شنواری کو نشانہ بنانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ چونکہ 16 اوورز کا میچ تھا لہذا ہم نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔