انگلینڈ میں بدتمیز کرکٹرز کو موقع پر ہی سزا سنانے کا قانون منظور

امپائر یا حریف کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑے وغیرہ کی صورت میں مذکورہ پلیئر کو باقی میچ سے باہر کردیا جائے گا۔

امپائر یا حریف کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑے وغیرہ کی صورت میں مذکورہ پلیئر کو باقی میچ سے باہر کردیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں بدتمیز کرکٹرز کو موقع پر ہی سزا سنانے کا قانون منظور کرلیا گیا۔


انگلش ڈومیسٹک کرکٹ میں موقع پر ہی سزا سنانے کے قانون کے مطابق امپائر یا کسی دوسرے پلیئرز سے بدزبانی پر کائونٹی چیمپئن شپ سے 10 اور محدود اوورز کے میچز میں 4 اوورز تک کیلیے میدان سے باہر کردیا جائیگا۔ زیادہ سنجیدہ نوعیت کی حرکت، امپائر یا حریف کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑے وغیرہ کی صورت میں مذکورہ پلیئر کو باقی میچ سے باہر کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں نئے سیزن میں اگر کوئی پلیئر کسی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا تو اس کی ٹیم کو پانچ رنز کی پنالٹی ملے گی۔
Load Next Story