سری لنکن صدر 3 روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے

لنکا کے صدراسلام آباد میں قیام کے دوران یوم پاکستان کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے، ذرائع دفتر خارجہ

لنکا کے صدراسلام آباد میں قیام کے دوران یوم پاکستان کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے، ذرائع دفتر خارجہ۔ فوٹو : فائل

سری لنکا کے صدر متھری پالاسری سینا 3 روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان آئیں گے۔


صدرمتھری پالاسری سینا صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے۔

دفترخارجہ کے اہم ذرائع کے مطابق سری لنکا کے صدراسلام آباد میں قیام کے دوران یوم پاکستان کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ وہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط بھی ہوں گے۔
Load Next Story