العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز آخری مرحلے میں داخل
لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔
واجد ضیا ملزمان کو گناہ گار یا بے گناہ قرارنہیں دے سکتے، احتساب عدالت۔ فوٹو:فائل
لاہور:
سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ کے ریفرنسزکی سماعت بھی آخری مرحلے میں داخل ہوگئی جب کہ دونوں ریفرنسز میں بیانات ریکارڈکرانے کیلیے صرف 2گواہ باقی رہ گئے ہیں۔
گزشتہ روز استغاثہ کی گواہ نورین شہزاد نے نواز شریف اور ان کے بیٹوں کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق اپنا بیان قلمبندکرایا، نجی بینک کی افسر نورین شہزاد پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح کرتے ہوئے مختلف سوالات کیے تو خاتون افسر نے خواجہ حارث کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے کنفیوژکررہے ہیں۔ عدالت نے باقی2گواہوں واجد ضیاء اور نیب کے تفتیشی افسرکو طلب کرتے ہوئے دونوں ریفرنسزکی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی۔
دوسری طرف عدالت نے نواز شریف کی متفرق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹادی۔ عدالت نے فیصلے میںکہاکہ واجد ضیا بطورگواہ اپنا بیان ریکارڈکرائیں، وکیل صفائی کو اعتراض اٹھانے کا حق حاصل ہے، واجد ضیا کو دوران بیان ملزمان کے گناہ گار یا بے گناہ قرار دینے سے متعلق رائے نہیں دے سکتے۔
واضح رہے کہ لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت آج ہوگی اور استغاثہ کے گواہ واجد ضیا اپنا بیان ریکارڈکرائیں گے۔