پاک ایران سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا 2 افراد جاں بحق

تفتان میں پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، فریدہ ،حاجی غلام موقع پر چل بسے، 2 زخمی

تفتان میں پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، فریدہ ،حاجی غلام موقع پر چل بسے،2زخمی۔ فوٹو: فائل

پاک ایران سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔


لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے علاقے میں راجے کے مقام پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پر پک اپ گاڑی چڑنے سے وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے گاڑی مکمل طور پر تباہ اور گاڑی میں سوار خاتون فریدہ بی بی اور حاجی غلام موقع پر جل بسے جبکہ ڈرائیور خان محمد اور ایک نامعلوم شخص زخمی ہو گئے۔
Load Next Story