جس نے الیکشن لڑنا ہے لڑے غلط بیانی پر بعد میں کارروائی ہوگی چیئرمین نیب

نوازشریف اورشہبازشریف کیخلاف نیب میںمقدمات زیر التوا ہیں، فصیح بخاری کی گفتگو، نگراں وزیردا خلہ سے ملاقات

نادہندگان کیخلاف کارروائی بعد میں بھی ہوسکتی ہے، 4 سال کیلیے چیئرمین ہوں، حکومت نے مشکلات پیدا کیں تو گھر چلا جاؤں گا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

چیئرمین نیب ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے کہاہے کہ جس نے انتخاب لڑنا ہے لڑے غلط بیانی کرنے والوں کیخلاف بعدمیںکارروائی ہوسکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب نے اپنی گفتگومیں کہاکہ وہ4سال کی مدت کیلیے چیئرمین بنے ہیں اگرحکومت نے ان کیلیے مشکلات پیداکیںتووہ خودگھرچلے جائیں گے ان کاکہناتھا کہ جس نے الیکشن لڑناہے لڑے بعد میں دیکھ لیںگے کہ نادہندہ ہے کہ نہیں ہے۔




ایک سوال پرکہاکہ میاںنوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف نیب میںمقدمات زیر التواء ہیں اگرکسی بھی امیدوارنے غلط بیانی کی توانتخابات کے بعداس کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، اے پی پی کے مطابق چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے ہفتے کو نگراں وزیرداخلہ ملک حبیب کیساتھ ملاقات کی اورنیب اوروزارت داخلہ سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story