لیڈی ہیلتھ ورکرز کا عیدکے دن احتجاجی دھرنے کااعلان
5ماہ سے تنخواہیںنہیں ملیں،پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک دھرنادیں گے
5ماہ سے تنخواہیںنہیں ملیں،پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک دھرنادیں گے ، فوٹو فائل
محکمہ صحت کے مختلف پروگراموں میں کام کرنیوالی لیڈی ہیلتھ ورکروں نے عیدکے دن 5 ماہ سے تنخواہوںکی عدم ادائیگیوںکے خلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔
آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن سندھ نے کہا ہے کہ صوبے بھر کی 24ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرزکو پانچ ماہ گزرنے کے باوجود بھی تنخواہیں ادا نہیںکی جاسکیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں لیکن محکمہ صحت نے ہمارے مسائل سے چشم پوشی اختیار کررکھی ہے۔
ان لیڈی ہیلتھ ورکروں نے بتایا کہ عید کی آمد کے موقع پر ہمیں عید کی خوشیوں سے محروم کیا جارہا ہے ، ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ عید کے دن لیڈی ہیلتھ ورکرز کراچی پریس کلب اور وزیر اعلی ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گی۔