جلد نئی سیاسی جماعت کااعلان کریں گے سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نئی سیاسی جماعت کااعلان کریں گے جو روایتی پارٹیوں سے مختلف ہوگی، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نئی سیاسی جماعت کااعلان کریں گے جو روایتی پارٹیوں سے مختلف ہوگی، سرفراز بگٹی۔ فوٹو: فائل
صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ ہم خیال گروپ کے اراکین کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ بلوچستان نئی سیاسی جماعت کااعلان کریں گے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ آئندہ چند روز میں ہم خیال گروپ کے اراکین کے ساتھ مل کر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نئی سیاسی جماعت کااعلان کریں گے جو روایتی پارٹیوں سے مختلف ہوگی۔
صوبائی وزیر داخلہ نے گزشتہ روز یوم پاکستان کی مناسبت سے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ حیربیار مری اور براہمداغ کی سوچ ناکام ہوچکی ہے، ہم ایک پر امن اور ترقی یافتہ صوبہ بننے کی طرف گامزن ہیں۔ بلوچستان کے لوگ محب الوطن ہے اسی لیے آج صوبے کے چپے چپے میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا جارہا ہے۔