شہر بھر کی مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے
ملکی سلامتی اوردہشت گردی کے خاتمے کیلیے بھی خصوصی دعائیں مانگی جائینگی
رحمانیہ مسجدمیںمعتکفین رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ فوٹو ایکسپریس
شہر بھر کی مساجد میں ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں، شب قدر میں اجتماعی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے، طارق راتوں میں خصوصی دعوتی و تبلیغی پروگرام بھی ہوں گے، ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی سمیت ملک بھر کے لاکھوں افراد اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں اور عیدالفطر کا چاند نظر آنے تک اﷲ تعالیٰ کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔
شہر کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں، کراچی میں اعتکاف کا سب سے بڑا اجتماع فیضان مدینہ پرانی سبزی منڈی میں ہوگا جہاں ہر سال تقریباً دو ہزار سے ڈھائی ہزار افراد اعتکاف میں بیٹھتے ہیں، اعتکاف کے دیگر اجتماعات نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ، جناح مسجد برنس روڈ، رحمانیہ مسجد طارق روڈ، گلزار حبیب سولجر بازار، میمن مسجد مصلح الدین گارڈن، اقصی مسجد، مسجد صدیق آباد فیڈرل بی ایریا، کنزالایمان مسجد گرومندر، بہار شریعت مسجد بہادرآباد، جامع مسجد آرام باغ، طوبی مسجد ڈیفنس، سلطان مسجد ڈیفنس، مدنی مسجد، جامع مسجد بنوری ٹائون و دیگر مساجد میں ہوں گے۔
اجتماعات میں آئمہ و خطبا قرآن کی تفاسیر بیان کریں گے، اجتماعات میں ملک کی سلامتی و استحکام، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اﷲ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے، شہر بھر میں اکیسویں شب رمضان سے محافل شبینہ شروع ہو گئیں، اجتماع ذکر و دعا کی خصوصی محافل سے علامہ شاہ تراب الحق قادری مصلح الدین گارڈن میں خطاب کریں گے جبکہ مولانا کوکب نورانی اوکاڑوی گلزار حبیب سولجر بازار، مفتی منیب الرحمان جامع مسجد اقصیٰ دستگیر کالونی فیڈرل بی ایریا اور دیگر مساجد میں علماء کرام خطاب کریں گے۔