’’گوری تیرے پیار میں‘‘ عمران کیساتھ انجوائے کیاایشا گپتا
عمران خان تعاون کرنے والے اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرکے بہت انجوائے کیا، ایشا گپتا
اداکارہ ایشا گپتا کو بالی ووڈ کی انجلینا جولی بھی کہا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ فلم ''گوری تیرے پیار میں'' اداکار عمران خان کے ساتھ خصوصی گانے پر پرفارم کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔
اداکارہ ایشا گپتا جنھیں بالی ووڈ کی انجلینا جولی بھی کہا جاتا ہے نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ فلم گوری تیرے پیار میں انھوں نے خصوصی گانے پر اداکار عمران خان کے ساتھ پرفارمنس دی ہے اس گانے کو آئٹم گانا نہیں کہہ سکتے ہیں اس گانے کو فلم کا تعارفی گانا کہہ سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان تعاون کرنے والے اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرکے انھوں نے بہت انجوائے کیا، انھیں مستقبل میں موقع ملا تو وہ اداکار عمران خان کے ساتھ فلم میں ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ گانے کے بول بہت خوبصورت ہیں اور منیش ملہوترا نے ان کے لیے بہترین آئوٹ فٹ تیار کیا جس پر وہ ان کی شکرگزار ہیں۔ منیش ان کے بہترین ڈیزائنر میں سے ہیں۔