بھارتی فلموں کی نمائش پاکستانی ثقافت کے خلاف ہےندیم

معاشرے کے ہر طبقہ کو بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے، ندیم

چند مفاد پرست لوگ پاکستانی فلم انڈسٹری کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ندیم ۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
اداکار ندیم نے کہا ہے کہ پاکستانی سینمائوں میں بھارتی فلموں کی نمائش پاکستان اور یہاں کی ثقافت کے خلاف ہے۔

معاشرے کے ہر طبقہ کو بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا ہو گا' حکومت سے بھی مطالبہ ہے وہ بھارتی فلموں کی نمائش کو روکیں۔ ندیم نے کہا کہ چند مفاد پرست لوگ پاکستانی فلم انڈسٹری کو تباہ کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اس لیے پاکستانی سینمائوں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے سرگرم ہیں۔





میں نے پہلے بھی ہر فورم پر بھارتی فلموں کی نمائش کی مخالفت کی ہے اور اب بھی سمجھتا ہوں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
Load Next Story