کراچی دوست کو قتل کرنے والی 15 سالہ لڑکی گرفتار آلہ قتل برآمد

مقتول منٹھار ملزمہ کو مسلسل بلیک میل کر رہا تھا جس پر یاسمین نے طیش میں آکر منٹھار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کو مقتول کا موبائل فون ملا تھاجس کی مدد سے پولیس نے ملزملہ کو گرفتار کیا۔ فوٹو: ایکسپریس

کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے دوست کو قتل کرنے والی15سالہ ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

ڈی ایس پی قاسم غوری کے مطابق گرفتار 15سالہ ملزمہ یاسمین دختر محمد خان نے ہفتے کو بلال کالونی سیکٹر 8-B میں واقع مکان میں جھگڑے کے بعد اپنے عاشق 26سالہ منٹھار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئی،زخمی منٹھار کو فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، انھوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے پولیس کو مقتول کا موبائل فون ملا تھاجس کی مدد سے پولیس نے ملزملہ کو گرفتار کیا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ یاسمین اور مقتول منٹھار آپس میں گہرے دوست تھے۔




انھوں نے بتایا کہ مقتول منٹھار نے ملزمہ کی موبائل فون سے نازیبا ویڈیو اور تصاویر بنالی تھیں، مقتول منٹھار ملزمہ کو مسلسل بلیک میل کر رہا تھا جس پر یاسمین نے طیش میں آکر منٹھار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور خود فرار ہوگئی تھی، انھوں نے بتایاکہ ملزمہ کو مچھر کالونی میں اس کی خالہ کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،انھوں نے بتایا کہ ملزمہ نویں جماعت کی طالبہ ہے اور اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، انھوں نے بتایا کہ ملزمہ کے والد محمد خان ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہیں اور اور اس نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کی تھی،مقتول منٹھار کا تعلق اندرون سندھ سے تھا اور وہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔
Load Next Story