پاک امریکا تعلقات کو ڈالر میں نہ تولا جائے اعزاز چوہدری
امریکا کو بتادیاکہ دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سے کوشش جاری رکھیں گے، پاکستانی سفیر
دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں امریکا میں مقیم پاکستانی پل کا کردارادا کریں، خطاب۔ فوٹو: فائل
امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات وسیع البنیاد ہیں انھیں ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا۔
یوم پاکستان پر واشنگٹن میں ایک انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاک امریکا اسٹرٹیجی کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ دوسری طرف یوم پاکستان کے موقع پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں پر زوردیاہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پل کا کردارادا کریں۔
اعزاز چوہدری نے بابائے قوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاجنھوں نے23 مارچ 1940 کو برصغیرکے مسلمانوں کیلیے ایک الگ وطن کے حصول کاعزم کیاتھا۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان ایک قابل فخر تاریخ کاحامل ملک ہے جس کے مستقبل میں ترقی کے شاندار مواقع موجود ہیں۔ امریکی فارن سروس کے افسران کے ایک گروپ نے بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔