پیپلز پارٹی کے ملک برادری کے معززین کی متحدہ میں شمولیت
الطاف حسین کی جدوجہد سے متاثر ہیں،رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو.
الطاف حسین کی جدوجہد سے متاثر ہیں،رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو. فوٹو: فائل
بن قاسم ٹائون کے علاقے شاہ ٹائون میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملک برادری کے معززین ملک اشرف جاوید، ملک اکبر حسین اور ملک عبدالقدوس نے الطاف حسین کی ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے حقوق کی عملی جدوجہد سے متاثر ہو کر اپنی برادری سمیت متحدہ قومی مومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان ملک برادری کے معززین نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیر آباد میں ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق احمد منگی اور یوسف شاہوانی سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ عظیم، پنجابی سرائیکی کمیٹی کے انچارج خالد محمد اعوان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے، ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے معززین نے رابطہ کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم برسوںسے نام نہاد سیاسی جماعتوںکے نمائندوں کو انتخابات میںووٹ دیتے ہیںتاہم ان جماعتوں کے نمائندوں نے حکومت میں آنے کے بعد بھی ہمارے مسائل نہیں کیے۔
الطاف حسین کی98 فیصد مظلوم عوام کے حقوق کیلیے بلا تفریق عملی جدوجہد سے ہم متاثر ہیں، ایم کیو ایم کے پرچم تلے آکر ہم بھی ایسے نمائندوں کا انتخاب چاہتے ہیں جو ہمارے درمیان سے ہو اور ہمارے مسائل حل کریں، انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کا واحد پلیٹ فارم ہے جس نے ہر قومیت سے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے افراد کو ایوانوں میں پہنچایا ہے، رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ملک برادری کی متحدہ میں شمولیت کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کا فکر و فلسفہ ملک بھر میں پھیل چکا ہے، 11مئی کو عوام پتنگ پر مہر لگا کر حق پرست امید واروںکو کامیاب کریںگے، اب عوام جھوٹے وعدوں اور فریب میں ہرگز نہیں آئیں گے۔