جماعت اسلامی عوام کیلیے امید کی کرن بن چکیمعراج الہدیٰ
کراچی میں نوگوایریاز کے خاتمے کا حکم انتہائی بروقت ہے،محمد حسین محنتی.
کراچی میں نوگوایریاز کے خاتمے کا حکم انتہائی بروقت ہے،محمد حسین محنتی. فوٹو: فائل
جماعت اسلامی سندھ کے امیر و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے245 ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے 18 کروڑ عوام کیلیے امید کی کرن بن چکی ہے۔
ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے، 11مئی دہشت گردوں، قاتلوں اور بھتہ خوروں کے لیے موت کا دن ثابت ہوگا، وہ نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، نسیم صدیقی، حافظ نعیم الرحمٰن، فاروق نعمت اللہ اور دیگر نے بھی کنونشن سے خطاب کیا، معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک اور شہر امن کا گہوارہ بنے گا،کراچی میں ایک منظم سازش کے تحت یہاں کے امن و تباہ و برباد کیا گیا، جن عناصر نے شہر کا امن و امان تباہ کیا اور اقتدار کے مزے لوٹے وہ پھر عوام سے ووٹ لینے کیلیے سرگرم عمل ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے سپریم کورٹ کی طرف سے کراچی میں نوگوایریاز کے خاتمے کے حکم کو انتہائی بروقت قرار دیتے ہوئے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حکم کی فوری تعمیل کی جائے،کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، مسلح گروپوں اور بھتہ خوروں نے شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، کراچی میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے نوگوایریاز ختم کرائے جائیں۔