انتخابات کو طول دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں ثروت اعجاز
نگراں حکومت آئینی فریضہ ادا کرے،شفاف انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں.
نگراں حکومت آئینی فریضہ ادا کرے،شفاف انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں۔ فوٹو: فائل
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ انتخابات کو طول دینے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
نگراں حکومت اپنا آئینی فریضہ ادا کرتے ہوئے منصفانہ شفاف انتخابات کو وقت مقررہ پر کرائے، آزاد منصفانہ شفاف الیکشن ہی ملک وقوم کو کرپشن، دہشت گردی، انتہا پسندی اور بجلی و گیس کے بحرانوں سے نجات دلائیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت پر سیاسی کمیٹی کے ذمے داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ11مئی 2013 ملک کی قسمت بدلنے کا دن ہے، عوام ووٹ کا استعمال ہر حال میں کریں، ووٹ کا استعمال ہی ملک میں تبدیلی کا سبب بنے گا۔
انھوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ نئی نسل آگے بڑھ کر عوام میں ووٹ کا شعور بیدارکریں تاکہ عوام کے ووٹ سے ایوانوں میں پہنچنے والے عوامی نمائندے عوام کو سیاسی اور جمہوری حقوق دیکر ملک میں جمہوریت کو مضبوط ومستحکم کرسکیں، انھوں نے کہا کہ ملک کی بقا اور سلامتی کیلیے جدوجہد کرتے رہیں گے، شہید کارکنوں کی لازوال قربانیوں نے دہشت گردوں کے مکروہ چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا، شہید قائدین وکارکنوں کا لہو رائیگاں جانے نہیں دیں گے، ملک سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔