لیاری سے قتلاغوا اوربھتہ خوری میں ملوث2ملزمان گرفتار
ایک سال سےگینگ وارکےملزمان کےساتھ ملکرشہریوں کواغوا کرکے ان سے تاوان وصول کر رہے تھے، یہ بات ایس ایس پی سی آئی ڈی.
ایک سال سےگینگ وارکےملزمان کےساتھ ملکرشہریوں کواغوا کرکے ان سے تاوان وصول کر رہے تھے، یہ بات ایس ایس پی سی آئی ڈی. فوٹو: فائل
سی آئی ڈی سندھ آپریشنل ٹیم نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی5سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے راکٹ ، لانچر اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔
ملزمان گزشتہ ایک سال سے گینگ وار کے ملزمان کے ساتھ ملکر شہریوں کو اغوا کر کے ان سے تاوان وصول کر رہے تھے، یہ بات ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے پریس کانفرنس میں بتائی ، انھوں نے کہا کہ سی آئی ڈی آپریشن کی پولیس پارٹی نے لیاری ڈگری کالج کے قریب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد غلام حیدر عرف حیدری اور اس کے ساتھی غلام مصطفی عرف گلو کو گرفتار کرکے راکٹ،لانچر،کلاشنکوف معہ 10 گولیاں اور2ٹی ٹی پستول 30 بور معہ 12گولیاں برآمد کرلیں۔
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اندرون سندھ کے بدنام زمانہ ڈاکو گلبہار مغیری کے ساتھی ہیں اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متعدد افراد کو قتل ، زخمی اور اغوا کیا ہے جنھیں بعدازاں تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا گیا، انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے گزشتہ ایک سال سے لیاری کے علاقے میں گینگ وار کے ملزمان کے پاس رہائش اختیار کی ہوئی تھی اور ان کے ساتھ ملکر شہریوں کو اغوا کر کے ان سے تاوان وصولی کا کام کر رہے تھے جبکہ لیاری گینگ وار کے ملزمان کے ساتھ ملکر متعدد افراد کو قتل بھی کیا ہے۔