ہماری جماعت الیکشن میں بہتر نتائج دے گی پرویز مشرف

ہم بھرپور حصہ لیں اور جم کر لڑیں گے، ملک بھر میں میرے چاہنے والے موجود ہیں، سابق صدر

ہم بھرپور حصہ لیں اور جم کر لڑیں گے، ملک بھر میں میرے چاہنے والے موجود ہیں، سابق صدر۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ مُلک کے کونے کونے میں اُن کے چاہنے والے موجود ہیں جو آئے روز جوق در جوق اُن سے ملنے آرہے ہیں۔


ہماری جماعت عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، جم کر لڑے گی اور بہتر نتائج دے گی۔ اتوار کو اپنی رہائش گا ہ پرِ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں امن و امان کی صورت حال بہتر تھی، معیشت مستحکم تھی اور سرمایہ کاری ہو رہی تھی۔

بعد میں آنیوالے حکمران اس ردھم کو برقرار نہ رکھ سکے جسکے باعث آج مُلک و قوم کو طرح طرح کے مسائل درپیش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ مستقبل میں عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت بن کر اُبھرے گی۔ وفد میں شامل گجر قومی موومنٹ کے صدر زرین خان گجر نے مُلک و قوم کیلیے سابق صدر کی خدمات کوسراہا اور انھیں بھرپور تعاون و حمایت کا یقین دلایا ۔

Recommended Stories

Load Next Story