حیدرآبا دمیں بھی ہزاروں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے
جبکہ سیکڑوں خواتین گھروں میں اعتکاف میں بیٹھی ہیں۔

ملک بھرکی طرح حیدرآباد میں بھی ہزاروں مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے اور رمضان کے آخری عشرے کی پہلی طاق رات کو اللہ تعالیٰ کی خصوصی عبادات کیں اور اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کی۔حیدرآباد میں اجتماعی اعتکاف کا سب سے بڑا اہتمام مسجد فیضان مدینہ میں کیا گیا ہے،
اس کے علاوہ شہر، لطیف آباد، قاسم آباد، ٹنڈو جام سمیت اطراف کی500سے زائد مساجد میں شہری اجتماعی اور انفرادی طور پر اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں جبکہ سیکڑوں خواتین گھروں میں اعتکاف میں بیٹھی ہیں۔