اقلیتی نشستوں پر 93 کاغذات مسترد69امیدوار میدان میں

قومی اسمبلی کی 10نشستوں کیلیے 162 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے

قومی اسمبلی کی 10نشستوں کیلیے 162 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کیلیے مخصوص 10نشستوں کے لیے موصول ہونے والے 162 امیدواروں میں سے 69 کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 93کے مستردکردیے گئے۔


مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نیلسن عظیم بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے والوں میں شامل ہیں۔پیپلزپارٹی کے امیدوار رمیش کمار کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔ مسترد شدہ امیدوار 10اپریل تک لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے 2 ججوں پر مشتمل ٹریبونل میں اپیلیں دائر کرسکیں گے۔

اتوار کو الیکشن کمیشن میں اقلیتی امیدواروں کی چھان بین مکمل ہونے پر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ریٹرننگ امیدوار کمیشن کے ڈائریکٹر ایڈمن امتیاز عالم نے کہا کہ جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں، ان میں سے 92امیدوار ایسے تھے جن کے کاغذات سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے تھے۔ سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدوار ہی ان نشستوں کیلیے اہل قرار پاسکتے ہیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story